آیت 39
 

ذٰلِکَ الۡیَوۡمُ الۡحَقُّ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰی رَبِّہٖ مَاٰبًا﴿۳۹﴾

۳۹۔ یہ ہے وہ برحق روز، پس جو چاہتا ہے وہ اپنے رب کے پاس منزل بنا لے۔

تفسیر آیات

۱۔ ذٰلِکَ الۡیَوۡمُ الۡحَقُّ: قیامت کا دن ایک مبنی بر واقع دن ہے جس کے آنے میں کسی قسم کا شک نہیں ہے۔

۲۔ فَمَنۡ شَآءَ: اگر اس دن نجات ملے گی تو اسے ملے گی جس نے دنیوی زندگی میں اپنے رب کے پاس ٹھکانا بنا لیا ہو۔ جیسے فرمایا:

اِنَّ ہٰذِہٖ تَذۡکِرَۃٌ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰی رَبِّہٖ سَبِیۡلًا﴿﴾ (۷۳ مزمل: ۱۹)

یہ ایک نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے رب کی طرف جانے کا راستہ اختیار کرے۔


آیت 39