آیت 53
 

کَلَّا ؕ بَلۡ لَّا یَخَافُوۡنَ الۡاٰخِرَۃَ ﴿ؕ۵۳﴾

۵۳۔ ہرگز نہیں! بلکہ انہیں آخرت کا خوف ہی نہیں ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ کَلَّا: ہرگز نہیں، یہ کتاب تمہارے ناپاک دلوں پر نازل ہو:

اَللّٰہُ اَعۡلَمُ حَیۡثُ یَجۡعَلُ رِسَالَتَہٗ۔۔۔۔ (۶ انعام: ۱۲۴)

اللہ (ہی) بہتر جانتا ہے کہ اپنی رسالت کہاں رکھے،

۲۔ کَلَّا ؕ بَلۡ لَّا یَخَافُوۡنَ الۡاٰخِرَۃَ: ان کافروں کو اندازہ ہے کہ ان کے ناپاک دلوں پر وحی نازل نہیں ہو سکتی۔ انکار کی وجہ ان پر وحی نازل نہ ہونا نہیں ہے بلکہ یہ ہے کہ یہ لوگ آخرت کا خوف دل میں نہیں رکھتے۔ چونکہ وہ آخرت کو مانتے نہیں ہیں اس لیے آخرت کا خوف نہیں آتا۔


آیت 53