آیات 54 - 55
 

کَلَّاۤ اِنَّہٗ تَذۡکِرَۃٌ ﴿ۚ۵۴﴾

۵۴۔ ہرگز نہیں! یہ تو یقینا ایک نصیحت ہے۔

فَمَنۡ شَآءَ ذَکَرَہٗ ﴿ؕ۵۵﴾

۵۵۔ پس جو چاہے اسے یاد رکھے۔

تفسیر آیات

۱۔ کَلَّاۤ: دوبارہ تاکیداً ان کی بات مسترد کی جا رہی ہے کیونکہ یہ قرآن ایک نصیحت ہے۔ نصیحت کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو ناپاکی سے دور رہنے اور پاکیزگی کو اختیار کرنے کے لیے کہا جائے۔ ایسی نصیحت ناپاک جگہ پر نہیں رکھی جاتی۔

۲۔ فَمَنۡ شَآءَ ذَکَرَہٗ: لہٰذا اس نصیحت سے وہ شخص فائدہ اٹھائے گا جو نصیحت کاخواہاں ہے۔ جو شخص نصیحت کا دشمن ہے اسے نہ نصیحت مل سکتی ہے، نہ ہی اس سے کسی کو نصیحت ملتی ہے۔


آیات 54 - 55