آیت 16
 

کَلَّا ؕ اِنَّہٗ کَانَ لِاٰیٰتِنَا عَنِیۡدًا ﴿ؕ۱۶﴾

۱۶۔ ہرگز نہیں! وہ یقینا ہماری آیات سے عناد رکھنے والا ہے۔

تفسیر آیات

ہرگز نہیں۔ یعنی اس کے مال و دولت میں اضافہ ہرگز نہ ہو گا۔ کہتے ہیں اس آیت کے نزول کے بعد اس کا مال تلف ہونا شروع ہو گیا۔ آخر میں یہ ولید ہلاک ہو گیا۔ مال و جاہ و سرداری میں اضافہ اس لیے نہ ہو گا چونکہ اسے ہماری آیات کے ساتھ عناد اور دشمنی ہے۔ یہ دشمنی ان آیات کی حقانیت کے ادراک کے بعدبھی اس نے جاری رکھی۔


آیت 16