آیت 19
 

وَّ اَنَّہٗ لَمَّا قَامَ عَبۡدُ اللّٰہِ یَدۡعُوۡہُ کَادُوۡا یَکُوۡنُوۡنَ عَلَیۡہِ لِبَدًا ﴿ؕ٪۱۹﴾

۱۹۔ اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ اسے پکارنے کے لیے کھڑا ہوا تو قریب تھا کہ ہجوم اس پر ٹوٹ پڑے۔

تشریح کلمات

لِبَدًا:

( ل ب د ) لبد تہ بہ تہ جمی ہوئی اون کو کہتے ہیں۔

تفسیر آیات

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو مشرکین آپ کے گرد بھیڑ لگاتے اور شور مچاتے تھے اور تہ بہ تہ جمی ہوئی اون کی طرح آپ کے گرد ہجوم کرتے تھے۔

بعض مفسرین کہتے ہیں: جنات آپ سے قرآن سننے کے لیے بھیڑ لگاتے تھے۔ لیکن اگلی آیت اس تفسیر کی تائید نہیں کرتی۔


آیت 19