آیت 20
 

قُلۡ اِنَّمَاۤ اَدۡعُوۡا رَبِّیۡ وَ لَاۤ اُشۡرِکُ بِہٖۤ اَحَدًا﴿۲۰﴾

۲۰۔ کہدیجئے: میں تو صرف اپنے رب کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا۔

تفسیر آیات

ان بھیڑ کرنے والے مشرکین سے کہدیجیے: اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں ہے کہ میں صرف اپنے رب کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اپنے رب کے ساتھ شریک نہیں بناتاہوں۔ تعجب کی بات تو یہ ہے کہ حقیقی رب کو چھوڑ کر باطل کی پرستش کی جائے۔


آیت 20