آیت 12
 

وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنۡ لَّنۡ نُّعۡجِزَ اللّٰہَ فِی الۡاَرۡضِ وَ لَنۡ نُّعۡجِزَہٗ ہَرَبًا ﴿ۙ۱۲﴾

۱۲۔ اور یہ کہ ہم نے یقین کر لیا ہے کہ ہم زمین میں اللہ کو عاجز نہیں کر سکتے اور نہ بھاگ کر اس کو ہرا سکتے ہیں۔

تفسیر آیات

ظن بمعنی یقین کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ ہم زمین میں اللہ کا مقابلہ نہیں کر سکتے کہ اللہ کو عاجز کر کے ہم زمین میں فساد پھیلا دیں اور اگر اللہ ہمیں کسی جرم میں گرفت میں لینا چاہے تو ہم اللہ سے فرار بھی نہیں ہو سکتے۔


آیت 12