آیت 11
 

وَّ اَنَّا مِنَّا الصّٰلِحُوۡنَ وَ مِنَّا دُوۡنَ ذٰلِکَ ؕ کُنَّا طَرَآئِقَ قِدَدًا ﴿ۙ۱۱﴾

۱۱۔ اور یہ کہ ہم میں سے کچھ لوگ صالح ہیں اور کچھ ہم میں دوسری طرح کے ہیں اور ہم مختلف مذاہب میں بٹے ہوئے تھے۔

تشریح کلمات

قِدَدًا:

( ق د د ) القد کے معنی کسی چیز کو طول میں قطع کرنے کے ہیں۔ القدد جمع، اس کا واحد قدۃ ہے اور اس کے معنی مختلف مذاہب اور طرق کے ہیں۔

تفسیر آیات

انسانوں کی طرح جنات میں بھی اخلاقاً و مذہباً اچھے برے دونوں ہیں اور مذہب بھی ایک نہیں ہے۔ بالکل انسانوں کی طرح جنات بھی مختلف مذاہب میں بٹے ہوئے ہیں۔


آیت 11