آیت 25
 

مِمَّا خَطِیۡٓــٰٔتِہِمۡ اُغۡرِقُوۡا فَاُدۡخِلُوۡا نَارًا ۬ۙ فَلَمۡ یَجِدُوۡا لَہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اَنۡصَارًا﴿۲۵﴾

۲۵۔ وہ لوگ اپنی خطاؤں کی وجہ سے غرق کر دیے گئے اور آگ میں داخل کیے گئے، پس انہوں نے اللہ کے سوا کسی کو اپنا مددگار نہیں پایا۔

تفسیر آیات

چنانچہ قوم اپنی خطاکاریوں کی وجہ سے غرق آب ہو گئی اور مرنے کے بعد انہیں عذاب کی آگ میں ڈال دیا گیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ کافروں کو جہنم سے پہلے برزخی زندگی میں بھی عذاب میں رکھا جائے گا۔


آیت 25