آیت 1
 

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

سورۃ نوح

چونکہ یہ سورۃ کاملاً حضرت نوح علیہ السلام کے بارے میں ہے اس لیے اس کا نام سورۃ النوح ہوا۔

یہ سورۃ بالاتفاق مکی ہے۔ آیات کی تعداد کوفی قرائت کے مطابق ۲۸، دیگر قرائتوں کے مطابق ۲۹ یا ۳۰ آیات ہے۔

مضمون کا پہلا حصہ حضرت نوح علیہ السلام کی بعثت اور دعوت کے بارے میں ہے۔

دوسرا حصہ حضرت علیہ السلام کی طرف سے اس بات کی شکایت پر مشتمل ہے کہ میری دعوت کو ہر چند میں کوشش کرتا ہوں پذیرائی نہیں مل رہی، انہیں تباہ کر۔

تیسرا حصہ قوم نوح کی ہلاکت کے بارے میں ہے۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰی قَوۡمِہٖۤ اَنۡ اَنۡذِرۡ قَوۡمَکَ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ یَّاۡتِیَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ﴿۱﴾

۱۔ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا کہ اپنی قوم کی تنبیہ کریں قبل اس کے کہ ان پر دردناک عذاب آ جائے۔

تفسیر آیات

۱۔ حضرت نوح علیہ السلام کے بارے میں تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورہ اعراف آیت ۵۹۔

۲۔ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ سے مراد عذاب دنیا و آخرت دونوں ہو سکتے ہیں۔


آیت 1