آیت 42
 

فَذَرۡہُمۡ یَخُوۡضُوۡا وَ یَلۡعَبُوۡا حَتّٰی یُلٰقُوۡا یَوۡمَہُمُ الَّذِیۡ یُوۡعَدُوۡنَ ﴿ۙ۴۲﴾

۴۲۔ پس آپ انہیں بیہودگی اور کھیل میں چھوڑ دیں یہاں تک کہ وہ اس دن کا سامنا کریں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے۔

تفسیر آیات

فَذَرۡہُمۡ: انہیں اپنی ضلالت پر چھوڑ دیں۔ انہیں راہ راست پر لانے کی کوشش ترک کر دیں۔ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا کسی سے ہاتھ اٹھانا اور اسے اپنی حالت پر چھوڑنا سب سے بڑی سزا ہے۔ مجرم کو اپنا جرم جاری رکھنے کے لیے مہلت دینا بھی بہت بڑی سزا ہے۔


آیت 42