آیت 6
 

اِنَّہُمۡ یَرَوۡنَہٗ بَعِیۡدًا ۙ﴿۶﴾

۶۔ یہ لوگ یقینا اس (عذاب) کو دور خیال کرتے ہیں،

تفسیر آیات

۱۔ یَرَوۡنَہٗ بَعِیۡدًا: آپ صبر جمیل کریں۔ ان پر قیامت یا عذاب آنے ہی والا ہے جسے وہ بعید یعنی بعید از امکان سمجھتے ہیں چونکہ وہ قیامت کے قائل ہی نہ تھے کہ بعید زمانی سمجھیں۔

۲۔ وَّ نَرٰىہُ قَرِیۡبًا: جب کہ ہم قیامت کو امکاناً و زماناً قریب سمجھتے ہیں چونکہ کل ما ھو آتٍ قریب۔ ہر آنے والا قریب ہی ہوتا ہے۔ پھر کافر جب مر جاتا ہے، اس کی قیامت قبر سے ہی شروع ہو جاتی ہے۔


آیت 6