آیت 49
 

لَوۡ لَاۤ اَنۡ تَدٰرَکَہٗ نِعۡمَۃٌ مِّنۡ رَّبِّہٖ لَنُبِذَ بِالۡعَرَآءِ وَ ہُوَ مَذۡمُوۡمٌ﴿۴۹﴾

۴۹۔ اگر ان کے رب کی رحمت انہیں سنبھال نہ لیتی تو وہ برے حال میں چٹیل میدان میں پھینک دیے جاتے ۔

تشریح کلمات

العراء:

چٹیل میدان کو کہتے ہیں۔

تفسیر آیات

حضرت یونس علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے اپنی نعمت سے نوازا تو چٹیل میدان میں انہیں حالت مرض میں شجر یقطین کا سایہ فراہم فرمایا۔

لہٰذا ایک تسبیح اور دوسرے نعمت الٰہی شامل حال ہونے کی وجہ سے مچھلی کے پیٹ سے نجات ملی اور چٹیل میدان میں سایہ ملا۔


آیت 49