آیت 12
 

وَ اَطِیۡعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ ۚ فَاِنۡ تَوَلَّیۡتُمۡ فَاِنَّمَا عَلٰی رَسُوۡلِنَا الۡبَلٰغُ الۡمُبِیۡنُ﴿۱۲﴾

۱۲۔ اور اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو، پس اگر تم نے منہ پھیر لیا تو ہمارے رسول کے ذمے تو فقط صاف پیغام پہنچا دینا ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ اَطِیۡعُوا اللّٰہَ: اللہ اور رسول کی اطاعت اپنے ارادہ و اختیار سے کرو۔

۲۔ فَاِنۡ تَوَلَّیۡتُمۡ: اگر تم نے اطاعت نہ کی اور منہ موڑ لیا تو تم پر حجت پوری ہو گئی۔ حجت پوری ہونا منکروں کے لیے ابدی عذاب کا پیش خیمہ ہے۔

۳۔ فَاِنَّمَا عَلٰی رَسُوۡلِنَا الۡبَلٰغُ الۡمُبِیۡنُ: ہمارے رسول کے ذمے واضح اور کسی ابہام کے بغیر پیغام پہنچا دینا ہے۔ نہ جبر ہو گا، نہ طاقت کا استعمال چونکہ رسول کے پیغام کا مخاطب ضمیر اور عقل ہے۔ رسولؐ نے اپنے مخاطب کو بات سمجھا دی ہے۔ نہ ماننے پر منکرین کو نتائج کے لیے تیار رہنا ہو گا۔


آیت 12