آیت 1
 

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

سورۃ الصف

آیت نمبر۴ میں یُقَاتِلُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِہٖ صَفًّا سے سورۃ کا نام الصف ماخوذ ہے۔

یہ سورۃ مدینہ میں نازل ہوئی۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ سورۃ مکی ہے لیکن یہ بات قطعاً قابل قبول نہیں ہے۔

اس سورۃ میں وعدہ خلافی کو سخت ناپسندیدہ قرار دیا ہے کہ جنگ میں جانے کی باتیں چرب زبانی سے کرتے ہیں پھر جنگ میں جاتے نہیں۔ اس سے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اذیت ہوتی ہے۔

پھر اسی مناسبت سے حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ علیہا السلام کو اذیت دینے والوں کا ذکر فرمایا۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سَبَّحَ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ۚ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ﴿۱﴾

۱۔ جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اللہ کی تسبیح کرتے ہیں اور وہ بڑا غالب آنے والا، حکمت والا ہے۔

تفسیر آیات

اس کائنات کو اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کاملہ سے خلق فرمایا تو ان تمام مخلوقات میں اپنے خالق کے بارے میں ایک شعور موجود ہونا قرین واقع ہے۔ لہٰذا کائنات کی ہر شے اپنے رب کی تسبیح کرتی ہے۔


آیت 1