آیات 90 - 91
 

وَ اَمَّاۤ اِنۡ کَانَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡیَمِیۡنِ ﴿ۙ۹۰﴾

۹۰۔ اور اگر وہ اصحاب یمین میں سے ہے

فَسَلٰمٌ لَّکَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡیَمِیۡنِ ﴿ؕ۹۱﴾

۹۱۔ تو (اس سے کہا جائے گا) تجھ پر اصحاب یمین کی طرف سے سلام ہو۔

تفسیر آیات

۱۔ اگر مرنے والا اصحاب یمین کا فرد ہے تو اصحاب یمین کی طرف سے سلام کے ساتھ اس کا استقبال ہو گا۔

واضح رہے کہ جان کنی کے وقت انسان پر حقائق منکشف ہو جاتے ہیں۔ اہل جنت کو جنت کی بشارت اور جہنمی کو جہنم کی خبر دی جاتی ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو سورہ نحل آیت ۳۲۔


آیات 90 - 91