آیت 27
 

وَ اَصۡحٰبُ الۡیَمِیۡنِ ۬ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡیَمِیۡنِ ﴿ؕ۲۷﴾

۲۷۔ اور داہنے ہاتھ والے تو داہنے والوں کا کیا کہنا ،

تفسیر آیات

السّٰبِقُوۡنَ کے بعد وَ اَصۡحٰبُ الۡیَمِیۡنِ کے بارے میں تفصیل کا ذکر ہے۔ دوسری جگہ فرمایا:

کُلُّ نَفۡسٍۭ بِمَا کَسَبَتۡ رَہِیۡنَۃٌ اِلَّاۤ اَصۡحٰبَ الۡیَمِیۡنِ ﴿۳۹﴾ (۷۴ مدثر: ۳۸۔۳۹)

ہر شخص اپنے عمل کا گروی ہے سوائے دائیں والوں کے۔

یعنی اصحاب یمین وہ لوگ ہوں گے جو نامطلوب اعمال کی گرفت سے آزاد ہیں۔


آیت 27