آیت 76
 

مُتَّکِـِٕیۡنَ عَلٰی رَفۡرَفٍ خُضۡرٍ وَّ عَبۡقَرِیٍّ حِسَانٍ ﴿ۚ۷۶﴾

۷۶۔ وہ سبز قالینوں اور نفیس فرشوں پر تکیے لگائے ہوئے ہوں گے۔

تشریح کلمات

رَفۡرَفٍ:

( ) اصل میں رفرف درختوں کے گھنے پتوں کو کہتے ہیں۔ پھر اسے رنگین فرش کے لیے بھی استعمال کیا گیا۔ روح المعانی میں حضرت علی علیہ السلام کی طرف منسوب کیا ہے کہ رفرف بستر پر سونے کے لیے ڈالی جانے والے چادر (بیٹ شیٹ) کو کہتے ہیں۔

تفسیر آیات

عَبۡقَرِیٍّ: عبقَر کی طرف منسوب ہے۔ عربوں میں عبقَر جنات کی آبادی والے شہر کو کہتے ہیں اور ہر عجیب و غریب چیز کو اسی شہر کی طرف نسبت دیتے ہیں۔ اسی سے نفیس اعلیٰ چیز کو عبقَر کہتے ہیں۔ بعض کے نزدیک اس کپڑے کو کہتے ہیں جس پر نقش و نگار ہوں۔ غیر معمولی خوبیوں کی مالک چیز کی صفت بیان کرنا ہو تو اسے عبقَری کہتے ہیں۔


آیت 76