آیات 20 - 21
 

تَنۡزِعُ النَّاسَ ۙ کَاَنَّہُمۡ اَعۡجَازُ نَخۡلٍ مُّنۡقَعِرٍ﴿۲۰﴾

۲۰۔جو لوگوں کو جڑ سے اکھڑے ہوئے کھجور کے تنوں کی طرح اٹھا کر پھینک رہی تھی۔

فَکَیۡفَ کَانَ عَذَابِیۡ وَ نُذُرِ﴿۲۱﴾

۲۱۔ پس بتاؤ میرا عذاب اور میری تنبیہیں کیسی تھیں؟

تشریح کلمات

مُّنۡقَعِرٍ:

( ق ع ر ) قَعر یعنی جڑ سے اکھڑا ہوا۔

تفسیر آیات

۱۔ اَعۡجَازُ: عجز الشیء مؤخرہ۔ یہاں اَعۡجَازُ سے مراد تنا ہو سکتا ہے۔ جڑ سے اکھڑے ہوئے درخت کے تنوں کی طرح۔

۲۔ تَنۡزِعُ النَّاسَ: یہ طوفانی ہوا لوگوں کو زمین سے اس طرح اٹھا کر پھینک دیتی تھی کہ ان کے جسم چور چور ہو جاتے۔ سورہ حاقۃ میں تشبیہ دی ہے کہ گویا وہ کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں۔


آیات 20 - 21