آیات 59 - 60
 

اَفَمِنۡ ہٰذَا الۡحَدِیۡثِ تَعۡجَبُوۡنَ ﴿ۙ۵۹﴾

۵۹۔ کیا تم اس کلام سے تعجب کرتے ہو؟

وَ تَضۡحَکُوۡنَ وَ لَا تَبۡکُوۡنَ ﴿ۙ۶۰﴾

۶۰۔ اور ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو؟

تفسیر آیات

۱۔کیا تم اس قرآن کے بارے میں تعجب کرتے ہو کہ ایک انسان پر اللہ کی طرف سے وحی نازل ہو، کیسے ممکن ہے؟ تعجب سے مراد یہ ہے کہ کسی ناممکن چیز کو ممکن دکھانے سے ہوتا ہے اور انکاری لہجے میں تعجب کا اظہار کیا جاتا ہے۔

۲۔ تمہیں اپنی جہالت اور تاریک عاقبت کے تصور سے رونا چاہیے تھا کہ کس ابدی بدبختی میں مبتلا ہو گیا۔ الٹا اس حیات آفرین کتاب کا مذاق اڑاتے ہو۔ اس سے ہدایت حاصل کرنے کی جگہ اس کا تمسخر اڑاتے ہو۔


آیات 59 - 60