آیت 61
 

وَ اَنۡتُمۡ سٰمِدُوۡنَ﴿۶۱﴾

۶۱ ۔ اور تم لغویات میں مگن ہو؟

تشریح کلمات

سٰمِدُوۡنَ:

( س م د ) کے متعدد معانی ہیں۔ ایک معنی لغویات سے کیا ہے۔ تکبر سے سر اٹھانے کو بھی کہتے ہیں اور گانا گانے کے معنوں میں بھی لیا گیا ہے۔

تفسیر آیات

جب قرآن پیش کیا جاتا ہے تو تم قرآن سے توجہ ہٹانے کے لیے لغویات میں مگن ہو جاتے ہو یا اس کلام کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کی جگہ تکبر اور نخوت سے اپنے سروں کو اوپر کی طرف الٹا دیتے ہو۔


آیت 61