آیت 20
 

وَ فِی الۡاَرۡضِ اٰیٰتٌ لِّلۡمُوۡقِنِیۡنَ ﴿ۙ۲۰﴾

۲۰۔ اور زمین میں اہل یقین کے لیے نشانیاں ہیں۔

تفسیر آیات

حیات اور اعادہ حیات کے ممکن اور واقع ہونے پر اس زمین میں بہت سی نشانیاں اور دلائل موجود ہیں۔

قابل توجہ یہ ہے کہ یہ کرۂ ارض ایسی فضا میں مصروف گردش ہے جو حیات اور زندگی کے لیے نہایت نامساعد ہے۔ اس نامساعد فضا میں زمین کو زندگی کے قابل بنانے میں سینکڑوں عوامل کے باہمی ربط کا بڑا دخل ہے۔ ان میں سے ایک بھی عامل مفقود ہو تو یہ کرہ اپنے دامن میں زندگی پالنے کے قابل نہیں رہ سکتا۔ مثلاً زمین کی گردش کی سرعت، حجم، سورج سے فاصلہ، زمین کے گرد موجود حفاظتی ڈھال، زمین میں موجود عناصر، ان میں روئیدگی کی خاصیت اور دیگر لاکھوں باتوں کا زمین پر حیات کے وجود و بقا میں بڑا دخل ہے۔


آیت 20