آیت 44
 

یَوۡمَ تَشَقَّقُ الۡاَرۡضُ عَنۡہُمۡ سِرَاعًا ؕ ذٰلِکَ حَشۡرٌ عَلَیۡنَا یَسِیۡرٌ﴿۴۴﴾

۴۴۔ اس دن زمین ان پر سے پھٹ جائے گی تو یہ تیزی سے دوڑیں گے، یہ جمع کر لینا ہمارے لیے آسان ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ جب زمین پھٹ جائے گی تو لوگ بڑی تیزی سے پکارنے والے کو لبیک کہنے کے لیے دوڑیں گے چونکہ وہاں جائے فرار تو ہے نہیں۔

۲۔ ذٰلِکَ حَشۡرٌ عَلَیۡنَا یَسِیۡرٌ: یہ جمع کر لینا ہمارے لیے آسان ہے۔ زمین کے پھٹنے سے زمین میں دفن ذرات اوپر آ جائیں گے۔ ان ذرات کو جمع کر کے اسی ڈھانچے کو دوبارہ بنانا اللہ کے لیے مشکل نہیں ہے۔


آیت 44