آیت 31
 

وَ اُزۡلِفَتِ الۡجَنَّۃُ لِلۡمُتَّقِیۡنَ غَیۡرَ بَعِیۡدٍ﴿۳۱﴾

۳۱۔اور جنت پرہیزگاروں کے لیے قریب کر دی جائے گی، وہ دور نہ ہو گی۔

تفسیر آیات

یہ نہیں فرمایا: اہل تقویٰ کو جنت کے نزدیک کیا جائے گا بلکہ فرمایا: جنت کو اہل تقویٰ کے نزدیک کیا جائے گا۔ ادھر جنت میں داخل ہونے کا حکم مل گیا اُدھر جنت میں پہنچ گئے۔ عالم آخرت کا نظام کائنات اس دنیا سے یقینا مختلف ہے۔ اسی دنیا میں بھی آئن سٹائن کے نظریۂ اضافت کے مطابق زمان و مکان ہر جگہ ایک جیسا نہیں ہے۔ چنانچہ جو چیز نور کی رفتار سے سفر کرے اس کے چند منٹ ساکن لوگوں کے صدیوں کے برابر ہوں گے تو قیامت میں زمان و مکان کا وہ تصور نہ ہو گا جو دنیا میں ہے۔

اہم نکات

۱۔جنت میں جانے کے لیے مسافت طے کرنا نہیں پڑے گی۔


آیت 31