آیت 1
 

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

سورۃ الاحقاف

اس سورۃ المبارکۃ کا نام آیت وَ اذۡکُرۡ اَخَا عَادٍ ؕ اِذۡ اَنۡذَرَ قَوۡمَہٗ بِالۡاَحۡقَافِ۔۔۔۔ (۲۱) سے ماخوذ ہے

بعض اہل قلم کی رائے ہے کہ سورہ سنہ ۱۰ بعثت میں حضرت ابو طالب اور حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی رحلت اور شعب ابوطالب میں تین سالہ محاصرے کے بعد نازل ہوئی ہے۔

قرائت کوفی میں حٰمٓ ایک مستقل آیت ہے۔ یہ قرائت چونکہ عارف اسرار قرآن امیر المؤمنین علی علیہ السلام کی روایت ہے لہٰذا امیرالمؤمنین علی علیہ السلام حا، میم کے رموز سے واقف ہیں اور اسے ایک مستقل آیت شمار فرمایا ہے۔

یہ سورۃ مبارکہ مکی ہے۔ ابن عباس اور قتادہ کے مطابق آیت قُلۡ اَرَءَیۡتُمۡ اِنۡ کَانَ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ۔۔۔۔ (۱۰) مدنی ہے اور بعض کے نزدیک آیت فَاصۡبِرۡ کَمَا صَبَرَ اُولُوا الۡعَزۡمِ مِنَ الرُّسُلِ۔۔۔۔ (۳۵) اور آیت اَمۡ یَقُوۡلُوۡنَ افۡتَرٰىہُ۔۔۔۔ (۸) بھی مدنی ہیں۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حٰمٓ ۚ﴿۱﴾

۱۔ حا، میم۔

یہ سورہ ہائے حوامیم کی ساتویں سورۃ ہے۔


آیت 1