آیت 37
 

وَ لَہُ الۡکِبۡرِیَآءُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ۪ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ﴿٪۳۷﴾

۳۷۔ اور آسمانوں اور زمین میں بڑائی اسی کے لیے ہے اور وہی بڑا غالب آنے والا، حکمت والا ہے۔

تفسیر آیات

الۡکِبۡرِیَآءُ راغب کے مطابق الترفع عن الانقیاد کسی کی فرمان برداری سے بالاتر ہونا ہے۔ اللہ کی کبریائی اور عظمت کے ساتھ نہ آسمانوں میں کوئی شریک ہے نہ زمین میں۔ لَہُ کا مقدم آنا، اس بات کے حصر کو بیان کرنا مقصود ہے کہ یہ کبریائی صرف اللہ تعالیٰ کے ساتھ مختص ہے۔ جس طرح حمد اس کے ساتھ مختص ہے۔

۲۔ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ: چنانچہ عزت و غلبہ اور حکمت و رحمت میں بھی اللہ کی ذات کے ساتھ کوئی شریک نہیں ہے۔ اللہ سے بالاتر کوئی غالب آنے والا، حکمت والا نہیں ہے۔


آیت 37