آیت 27
 

وَ لِلّٰہِ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ یَوۡمَ تَقُوۡمُ السَّاعَۃُ یَوۡمَئِذٍ یَّخۡسَرُ الۡمُبۡطِلُوۡنَ﴿۲۷﴾

۲۷۔ اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ کے لیے ہے اور جس دن قیامت برپا ہو گی اس روز اہل باطل خسارے میں پڑ جائیں گے۔

تفسیر آیات

۱۔ جس کے قبضۂ قدرت میں کل کائنات ہے وہ اس کائنات کو عدم سے وجود میں لا سکتا ہے تو اس کے لیے اعادہ بھی ممکن ہے بلکہ اعادہ، انسانی ذہن کے مطابق زیادہ آسان ہے۔

۲۔ وَ یَوۡمَ تَقُوۡمُ السَّاعَۃُ: اگر بفرض محال قیامت کی کوئی حقیقت نہیں ہے تو اس کے قائل لوگوں کو کوئی ندامت نہ ہو گی۔ اگر مرنے کا مطلب نیست و نابود ہو جانا ہے تو ندامت کسے ہو گی؟ ایک نابود کو کوئی خسارہ بھی نہ ہو گا لیکن اگر قیامت کا دن ثابت ہوا تو اس دن منکرین قیامت، باطل پرست لوگ خسارے میں ہوں گے۔


آیت 27