آیات 38 - 39
 

وَ مَا خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ وَ مَا بَیۡنَہُمَا لٰعِبِیۡنَ﴿۳۸﴾

۳۸۔ اور ہم نے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کو کھیل نہیں بنایا۔

مَا خَلَقۡنٰہُمَاۤ اِلَّا بِالۡحَقِّ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ﴿۳۹﴾

۳۹۔ ہم نے ان دونوں کو بس برحق پیدا کیا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔

تفسیر آیات

۱۔ اگر اس دنیوی زندگی کے بعد کوئی اور عالم اور زندگی نہیں ہے تو اس کائنات کا پیدا کرنا ایک عبث کام ہو جاتا ہے۔ اگر کوئی سزا جزا اور عدالت کا دن نہیں ہے تویہ ساری کائنات بے مقصد کھلونا بن جاتی ہے۔ یہاں کی اچھائی اور برائی کا کوئی نتیجہ نہیں ہے۔ بولہبی اور بوذری میں امتیاز نہیں۔ مظلوم کے خون میں اپنا لقمہ تر کرنے والا اور اپنے خون پسینے سے غریب پروری کرنے والا، دونوں یکساں ہیں تو کائنات کی تخلیق حق پر مبنی نہ ہو گی۔


آیات 38 - 39