آیت 41
 

وَ لَمَنِ انۡتَصَرَ بَعۡدَ ظُلۡمِہٖ فَاُولٰٓئِکَ مَا عَلَیۡہِمۡ مِّنۡ سَبِیۡلٍ ﴿ؕ۴۱﴾

۴۱۔ اور جو شخص مظلوم ہونے کے بعد بدلہ لے پس ایسے لوگوں پر ملامت کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

تفسیر آیات

ظلم کا بدلہ لینا خواہ قصاص کی شکل میں ہو یا دیت کی شکل میں، جائز عمل ہے۔ اس جائز عمل پر عمل ہونے کی صورت میں اس کا کوئی مواخذہ نہیں ہے۔ اخلاقی طور پر قابل ملامت نہیں ہے۔ قانونی اعتبار سے اس کے بدلے پر کوئی احکام نافذ نہیں ہوتے، نہ قصاص نہ دیت۔

مَا عَلَیۡہِمۡ مِّنۡ سَبِیۡلٍ: اس آیت میں سبیل سے مراد بدلہ لینے والے کو کسی قسم کی گرفت میں لینے کی کوئی راہ نہیں ہے۔ یعنی قانونی جواز نہیں ہے چونکہ اس نے ایک جائز کام کیا ہے۔ اگرچہ بدلہ نہ لینا بہتر تھا تاہم بدلہ لینا جائز کام ہے۔


آیت 41