آیت 29
 

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا رَبَّنَاۤ اَرِنَا الَّذَیۡنِ اَضَلّٰنَا مِنَ الۡجِنِّ وَ الۡاِنۡسِ نَجۡعَلۡہُمَا تَحۡتَ اَقۡدَامِنَا لِیَکُوۡنَا مِنَ الۡاَسۡفَلِیۡنَ﴿۲۹﴾

۲۹۔ اور کفار کہیں گے: اے ہمارے رب! جنوں اور انسانوں میں سے جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا دونوں کو ہمیں دکھا دے تاکہ ہم انہیں پاؤں تلے روند ڈالیں تاکہ وہ خوار ہوں۔

تفسیر آیات

دنیا میں جن فریب کار شیاطین انس و جن کے دھوکے میں یہ رہے ہیں قیامت کے دن پتہ چلے گا کہ ان راہنماؤں نے انہیں کہاں پہنچایا ہے۔

ہمارے بعض معاصر لوگ (۲۰۰۹ء) اپنے سادہ لوح معتقدین کو خودکش حملوں کے ذریعے بے گناہ مسلمانوں کے ناحق خون میں اپنے ہاتھ رنگین کرنے پر آمادہ کرتے ہیں۔ حتیٰ حرمت کے مہینوں کے احترام کے بھی یہ لوگ قائل نہیں ہیں جن کی حرمت کا لحاظ مشرکین بھی کرتے تھے۔


آیت 29