آیت 49
 

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ فِی النَّارِ لِخَزَنَۃِ جَہَنَّمَ ادۡعُوۡا رَبَّکُمۡ یُخَفِّفۡ عَنَّا یَوۡمًا مِّنَ الۡعَذَابِ﴿۴۹﴾

۴۹۔ اور جو لوگ آتش جہنم میں ہوں گے وہ جہنم کے کارندوں سے کہیں گے: اپنے رب سے درخواست کرو کہ ہم سے ایک دن کے لیے عذاب میں تخفیف کرے۔

تفسیر آیات

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ فِی النَّارِ: اہل جہنم کو اس بات کا تو علم ہو گیا کہ یہ عذاب چند دنوں کے لیے نہیں، دائمی اور بلا فاصلہ ہے۔ دوسری یہ بات بھی ان کے علم میں آ گئی کہ اللہ تعالیٰ کافروں کی دعا نہیں سنے گا۔ اس لیے وہ جہنم کے خزانہ داروں سے درخواست کریں گے کہ وہ اللہ سے درخواست کریں۔ وہ صرف ایک دن کے لیے پورے عذاب کے ختم ہونے کی نہیں بلکہ اس میں تخفیف کی تمنا کرتے ہیں۔


آیت 49