آیت 63
 

لَہٗ مَقَالِیۡدُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ﴿٪۶۳﴾

۶۳۔ آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کی ملکیت ہیں اور جنہوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا وہی نقصان اٹھانے والے ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ لَہٗ مَقَالِیۡدُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ: خلق و تدبیر چونکہ اللہ ہی کے ہاتھ میں ہیں اسی کے تحت فرمایا: آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اللہ ہی کے پاس ہیں۔ لہٰذا اس کائنات میں موجود خزانوں سے کوئی فیضیاب ہونا چاہتا ہے تو اس ذات کے پاس جائے جس کے ہاتھ میں ان خزانوں کی کنجیاں ہیں۔

۲۔ وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ: جب کہ کافر لوگ ان خزانوں سے فیضیابی کی امید لے کر ایسوں کے پاس جاتے ہیں جن کے پاس نہ صرف یہ کہ ان خزانوں کی کنجیاں نہیں ہیں بلکہ وہ تو کنجی اور خزانے کا مفہوم سمجھنے کی اہلیت تک نہیں رکھتے۔ لہٰذا ایسے کم عقلوں کا خسارت میں جانا قدرتی امر ہے۔

اہم نکات

۱۔ غیر اللہ کے پاس جانے والے خسارے میں ہیں۔


آیت 63