آیت 59
 

بَلٰی قَدۡ جَآءَتۡکَ اٰیٰتِیۡ فَکَذَّبۡتَ بِہَا وَ اسۡتَکۡبَرۡتَ وَ کُنۡتَ مِنَ الۡکٰفِرِیۡنَ﴿۵۹﴾

۵۹۔(جواب ملے گا) کیوں نہیں! میری آیات تجھ تک پہنچیں مگر تو نے انہیں جھٹلایا اور تکبر کیا اور تو کافروں میں سے تھا۔

تفسیر آیات

اگر تم اس طرح کی باتیں کرو گے تو تمہیں یہ جواب ملے گا: کیوں نہیں! میری آیات تجھ تک پہنچ گئی تھیں۔ ہدایت کے سارے تقاضے پورے ہو گئے تھے۔ حجت پوری ہو گئی تھی۔ یہ تو تھا جو تکبر اور نخوت سے ان ہدایات کا مقابلہ کرتا تھا۔


آیت 59