آیت 55
 

وَ اتَّبِعُوۡۤا اَحۡسَنَ مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکُمۡ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ یَّاۡتِیَکُمُ الۡعَذَابُ بَغۡتَۃً وَّ اَنۡتُمۡ لَا تَشۡعُرُوۡنَ ﴿ۙ۵۵﴾

۵۵۔ اور تمہارے رب کی طرف سے تم پر جو بہترین (کتاب) نازل ہوئی ہے اس کی پیروی کرو قبل اس کے کہ تم پر ناگہاں عذاب آ جائے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو۔

تفسیر آیات

۱۔ وَ اَسۡلِمُوۡا کے بعد وَ اتَّبِعُوۡۤا قابل توجہ ہے کہ فرماں بردار بن جانے، تسلیم و رضا کی منزل پانے کے بعد عمل کی نوبت آتی ہے۔ سابقہ آیت میں حکم ہوا تسلیم و قبول کی منزل پر قدم رکھو۔ اس آیت میں فرمایا: جس بات کو تسلیم کیا ہے اس پر عمل کرو۔

۲۔ اَحۡسَنَ مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکُمۡ: بہترین چیز جو اس امت کی طرف نازل ہوئی ہے، قرآن ہے۔ یہ قرآن خود اپنی جگہ احسن ہے، نہ کسی اور چیز کی نسبت سے۔ احسن من ان یوصف ہے ۔ وصف و بیان کی حد سے بہتر ہے۔

۳۔ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ یَّاۡتِیَکُمُ الۡعَذَابُ: قبل اس کے کہ غفلت کے وقت عذاب ناگہانی میں آجاؤ جس کے لیے تم تیار نہیں تھے بلکہ تم نے اس عذاب کے بارے میں سوچا بھی نہ تھا۔


آیت 55