آیت 48
 

وَ بَدَا لَہُمۡ سَیِّاٰتُ مَا کَسَبُوۡا وَ حَاقَ بِہِمۡ مَّا کَانُوۡا بِہٖ یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ﴿۴۸﴾

۴۸۔ اور ان کی بری کمائی بھی ان پر ظاہر ہو جائے گی اور جس بات کی وہ ہنسی اڑاتے تھے وہ انہیں گھیر لے گی۔

تفسیر آیات

۱۔ اس دن ان کے اپنے برے اعمال سامنے آئیں گے۔ خود ان کے جرائم عذاب بن کر ان کے سامنے ہوں گے۔

۲۔ وَ حَاقَ بِہِمۡ: وہ اپنی بد اعمالیوں کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔

اس آیت سے بھی اس نظریہ کی تقویت ہو جاتی ہے کہ قیامت کے دن انسان کو خود اپنے عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر اچھا عمل ہے تو ساتھ نہیں چھوڑے گا اور اگر براعمل ہے تو جان نہیں چھوڑے گا۔


آیت 48