آیت 32
 

فَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ کَذَبَ عَلَی اللّٰہِ وَ کَذَّبَ بِالصِّدۡقِ اِذۡ جَآءَہٗ ؕ اَلَیۡسَ فِیۡ جَہَنَّمَ مَثۡوًی لِّلۡکٰفِرِیۡنَ﴿۳۲﴾

۳۲۔ پس اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہو گا جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا اور جب سچائی اس کے پاس آئی تو اسے جھٹلا دیا؟ کیا کفار کے لیے جہنم میں ٹھکانا نہیں ہے؟

تفسیر آیات

۱۔ کَذَبَ عَلَی اللّٰہِ: وہ اس کائنات میں سب سے بڑا ظالم ہو گا جو خالق کائنات پر جھوٹ باندھے۔ یعنی اللہ کے لیے شریک ٹھرائے اور اللہ تعالیٰ کی حاکمیت اعلیٰ میں کسی کو مداخلت کا حق دے۔

۲۔ وَ کَذَّبَ بِالصِّدۡقِ: اور اس سچائی کی بھی تکذیب کرے جو اس کے پاس ایک ابدی سعادت لے کر آئی ہے۔ یعنی دین اسلام جسے رسول صادق صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیش کیا ہے۔


آیت 32