آیت 20
 

لٰکِنِ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا رَبَّہُمۡ لَہُمۡ غُرَفٌ مِّنۡ فَوۡقِہَا غُرَفٌ مَّبۡنِیَّۃٌ ۙ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ ۬ؕ وَعۡدَ اللّٰہِ ؕ لَا یُخۡلِفُ اللّٰہُ الۡمِیۡعَادَ﴿۲۰﴾

۲۰۔ لیکن جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے لیے بالا خانے ہیں جن کے اوپر (مزید) بالا خانے بنے ہوئے ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں، یہ اللہ کا وعدہ ہے اور اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔

تشریح کلمات

غُرَفٌ:

( غ رف ) بالا خانے۔

تفسیر آیات

۱۔ لٰکِنِ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا رَبَّہُمۡ: اہل جہنم کے مقابلے میں اہل تقویٰ کا ذکر ہے۔

۲۔ لَہُمۡ غُرَفٌ: ان کے لیے بالا خانے ہوں گے۔ ان پر مزید بالا خانے ہوں گے۔ ان بالا خانوں کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی۔ بلندی سے نہروں کا نظارہ خوشنما ہوتا ہے۔

۳۔ وَعۡدَ اللّٰہِ: یہ اللہ کا وعدہ ہے۔ اللہ وعدہ خلافی نہیں کر سکتا۔ اللہ کو ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔


آیت 20