آیت 87
 

اِنۡ ہُوَ اِلَّا ذِکۡرٌ لِّلۡعٰلَمِیۡنَ﴿۸۷﴾

۸۷۔ یہ تو عالمین کے لیے صرف نصیحت ہے۔

تفسیر آیات

عالمین، ہر مکان و زمان، ہر نسل اور پوری دنیا کے لیے ایک نصیحت، ایک پیغام ہے اور انسانی ضمیر و وجدان کی بیداری کے لیے ایک حیات بخش آواز ہے۔

مکہ میں نازل ہو نے والی یہ آیت اور دیگر متعدد آیات شاہد ہیں کہ یہ پیغام روز اول سے عالمین کے لیے ہے۔ ایک علاقے یا نژاد کے ساتھ محدود نہیں ہے۔ جیسا کہ دشمنان اسلام مستشرقین کہتے ہیں کہ شروع میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خیال صرف مکہ اور اس کے گرد و پیش تک اپنی رسالت کو محدود کرنا تھا۔


آیت 87