آیت 88
 

وَ لَتَعۡلَمُنَّ نَبَاَہٗ بَعۡدَ حِیۡنٍ﴿٪۸۸﴾

۸۸۔ اور تمہیں اس کا علم ایک مدت کے بعد ہو گا۔

تفسیر آیات

مکہ کے نامساعد ترین حالات و فضا میں جہاں دور دور تک عام نظروں کو کامیابی کی کوئی علامت نظر نہیں آ رہی تھی، اس ضمن میں یہ اعلان ہو رہا ہے: ایک مدت کے بعد تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ جو میں آج کہ رہا ہوں وہ پورا ہو کر رہے گا۔ چشم عالم نے دیکھ لیا کہ کوئی زیادہ مدت نہیں گزری تھی ان مشرکین کی گردنیں یا کٹ گئیں یا جھک گئیں اور اسلام کے خلاف تمام سازشوں کی جڑیں کٹ گئیں۔ وَ خَسِرَ ہُنَالِکَ الۡمُبۡطِلُوۡنَ۔ (۴۰ غافر: ۷۸ (ترجمہ) اور اس طرح اہل باطل خسارے میں پڑ گئے۔)


آیت 88