آیت 180
 

سُبۡحٰنَ رَبِّکَ رَبِّ الۡعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوۡنَ﴿۱۸۰﴾ۚ

۱۸۰۔ آپ کا رب جو عزت کا رب ہے ان باتوں سے پاک ہے جو یہ بیان کرتے ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ اے رسول آپ کا رَب پاکیزہ ہے ان تمام باتوں سے جن کی نسبت یہ مشرکین اس کی طرف دیتے ہیں۔

۲۔ رَبِّ الۡعِزَّۃِ: وہ عزت کا مالک ہے، واحد مالک ہے۔ عزت کا حقیقی مالک آپ کا رَب ہے۔ اگر کسی کو عزت ملتی ہے تو اس سے ملتی ہے اور آپ کا رَب جسے چاہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہے ذلیل بناتا ہے۔


آیت 180