آیت 80
 

الَّذِیۡ جَعَلَ لَکُمۡ مِّنَ الشَّجَرِ الۡاَخۡضَرِ نَارًا فَاِذَاۤ اَنۡتُمۡ مِّنۡہُ تُوۡقِدُوۡنَ﴿۸۰﴾

۸۰۔ وہی ہے جس نے تمہارے لیے سبز درخت سے آگ پیدا کی پھر تم اس سے آگ سلگاتے ہو۔

تفسیر آیات

معاد اور اعادہ حیات کی ایک مثال ہرے بھرے درختوں سے آتش نکل آنا ہے کہ اگردو ہری ٹہنیوں کو آپس میں رگڑ دیا جائے تو ان میں حرارت پیدا ہوتی ہے پھر آتش نکل آتی ہے۔

جنگلوں میں آگ اسی سے لگتی ہے کہ ہوا کی وجہ سے ٹہنیاں آپس میں رگڑ کھاتی ہیں اور آگ بھڑکتی ہے۔

اس جگہ قابل توجہ یہ ہے کہ ہرے درخت میں پانی کی رطوبت موجود ہوتی ہے۔ اس رطوبت میں آتش کی پیدائش، کیا اس بات کا ایک نمونہ نہیں ہے کہ اس بوسیدہ ہڈی سے زندگی کی حرارت پیدا ہو جائے گی؟

استادہ آب میں یہ روانی خدا کی شان

پانی میں آگ، آگ میں پانی خدا کی شان

میر انیس

اہم نکات

۱۔ ہری ٹہنی کی رطوبت سے آتش نکل آتی ہے تو بوسیدہ ہڈی سے زندگی بھی نکل سکتی ہے۔


آیت 80