آیت 20
 

وَ لَقَدۡ صَدَّقَ عَلَیۡہِمۡ اِبۡلِیۡسُ ظَنَّہٗ فَاتَّبَعُوۡہُ اِلَّا فَرِیۡقًا مِّنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ﴿۲۰﴾

۲۰۔ اور بتحقیق ابلیس نے ان کے بارے میں اپنا گمان درست پایا اور انہوں نے اس کی پیروی کی سوائے مومنوں کی ایک جماعت کے۔

تفسیر آیات

ان مشرکین کے بارے میں ابلیس کا ظن و گمان درست پایا کہ اس نے کہا تھا کہ میں اولاد آدم کو گمراہ کروں گا سوائے مخلص بندوں کے۔ چنانچہ چند ایک مؤمن بندوں کے علاوہ سب نے ابلیس کی پیروی کی۔


آیت 20