آیت 51
 

وَ لَئِنۡ اَرۡسَلۡنَا رِیۡحًا فَرَاَوۡہُ مُصۡفَرًّا لَّظَلُّوۡا مِنۡۢ بَعۡدِہٖ یَکۡفُرُوۡنَ﴿۵۱﴾

۵۱۔ اور اگر ہم ایسی ہوا بھیجیں جس سے وہ کھیتی کو زرد ہوتے دیکھ لیں تو وہ اس کے بعد ناشکری کرنے لگتے ہیں۔

تفسیر آیات

۱۔ اگر ان سے یہ نعمت چھن جاتی ہے تو گذشتہ تمام نعمتوں کو بھول جاتے ہیں اور ناشکری کرنے لگتے ہیں۔ یہ لوگ مختلف حالات کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے اور ایک کمزور تنکے کی طرح ہوا کے جھونکوں کے ساتھ ادھر ادھر ہو جاتے ہیں جب کہ مؤمن چٹان کی طرح مضبوط اور نہایت نامساعد حالات میں بھی اللہ کے شاکر رہتا ہے۔


آیت 51