آیت 50
 

فَانۡظُرۡ اِلٰۤی اٰثٰرِ رَحۡمَتِ اللّٰہِ کَیۡفَ یُحۡیِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِہَا ؕ اِنَّ ذٰلِکَ لَمُحۡیِ الۡمَوۡتٰی ۚ وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ﴿۵۰﴾

۵۰۔ اللہ کی رحمت کے اثرات کا نظارہ کرو کہ وہ زمین کو کس طرح زندہ کر دیتا ہے اس کے مردہ ہونے کے بعد، یقینا وہی مردوں کو بھی زندہ کرنے والا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ فَانۡظُرۡ اِلٰۤی اٰثٰرِ رَحۡمَتِ اللّٰہِ: یہ قرآن کا طرز استدلال ہے جس میں دلیل کے عناصر مشاہدات و محسوسات سے لیے جاتے ہیں کیونکہ انسان کے مشاہدے میں یہ بات ہے کہ بارش سے مردہ زمیں میں جان آ جاتی ہے بنابرایں یہ نتیجہ اخذ کرنا مشکل نہیں کہ وہی خالق انسان کو بھی دوبارہ زندہ کرے گا۔

وَ لَقَدۡ عَلِمۡتُمُ النَّشۡاَۃَ الۡاُوۡلٰی فَلَوۡ لَا تَذَکَّرُوۡنَ﴿﴾ (۵۶ واقعہ: ۶۲)

اور بتحقیق پہلی پیدائش کو تم جان چکے ہو، پھر تم عبرت حاصل کیوں نہیں کرتے؟

اہم نکات

۱۔ بارش رحمت خدا کے آثار اور معاد پر حجت خدا ہے۔


آیت 50