آیت 20
 

وَ مِنۡ اٰیٰتِہٖۤ اَنۡ خَلَقَکُمۡ مِّنۡ تُرَابٍ ثُمَّ اِذَاۤ اَنۡتُمۡ بَشَرٌ تَنۡتَشِرُوۡنَ﴿۲۰﴾

۲۰۔ اور یہ اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمہیں مٹی سے بنایا پھر تم انسان ہو کر (زمین میں) پھیل رہے ہو۔

تفسیر آیات

بے جان عناصر ارضی سے ایک عقل و شعور کا مالک پیدا کرنا کیا اللہ کی قدرت کاملہ کی دلیل نہیں ہے کہ وہ انسانوں کے مرنے کے بعد بھی ایسا کر سکتا ہے۔

اس آیت کے مخاطب مشرکین ہیں۔ وہ اللہ کے خالق ہونے کے قائل تھے۔ وہ حیات بعد از موت کے قائل نہ تھے۔ اس آیت میں فرمایا کہ اللہ کی قدرت کاملہ پردلائل میں سے ایک دلیل یہ ہے کہ اللہ مردہ خاک سے انسان کو پیداکر سکتا ہے۔ اسی انسان کے خاک ہونے کے بعد اسے دوبارہ بھی پیدا کر سکتا ہے۔


آیت 20