آیت 225
 

اَلَمۡ تَرَ اَنَّہُمۡ فِیۡ کُلِّ وَادٍ یَّہِیۡمُوۡنَ﴿۲۲۵﴾ۙ

۲۲۵۔ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ یہ لوگ ہر وادی میں بھٹکتے پھرتے ہیں۔

تفسیر آیات

کیا آپ نہیں دیکھتے یہ شعراء لوگ قرآن کی طرح ایک منزل، ایک مقصد اور ایک ہدف کی طرف نہیں جاتے بلکہ وہ ہر وادی میں سرگرداں ہوتے ہیں۔ کبھی حق کو باطل اور باطل کو حق دکھایا۔ کبھی بزدل کو بہادر اور بہادر بزدل بنایا۔ کبھی بخیل کو سخی اور سخی کو بخیل ظاہر کیا۔ وہ ہر حق و حقیقت سے دور و ہمیات کی وادیوں میں بے مقصد سرگرداں ہوتے ہیں۔


آیت 225