آیت 226
 

وَ اَنَّہُمۡ یَقُوۡلُوۡنَ مَا لَا یَفۡعَلُوۡنَ﴿۲۲۶﴾ۙ

۲۲۶۔ اور جو کہتے ہیں اسے کرتے نہیں۔

شاعروں کی ایک علامت یہ ہے کہ ان کے اقوال ان کی سیرت و کردار کے مطابق نہیں ہوتے۔ خود بخیل ہوتے ہیں، سخاوت کی تعریف کرتے ہیں۔ خود بزدل ہوتے ہیں، بہادری کی تعریف کرتے ہیں جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو بات بھی ارشاد فرماتے ہیں اس کا اعلیٰ ترین نمونہ ان کی ذات میں پایا جاتا ہے:

قَدۡ کَانَ لَکُمۡ فِیۡ رَسُوۡلِ اللّٰہِ اُسۡوَۃٌ حَسَنَۃٌ ۔۔۔۔ (۳۳ الاحزاب: ۲۱)

بتحقیق تمہارے لیے اللہ کے رسول میں بہترین نمونہ ہے۔۔۔۔


آیت 226