آیت 1
 

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

سورۃ الشعراء

سورۃ الشعرآء آیت نمبر ۱۲۴ میں شعراء کا ذکر آیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس سورۃ المبارکۃ کا نام الشعرآء ہے۔

یہ سورہ ۲۲۷ آیات پر مشتمل ہے اور کوفی قرآئت کے مطابق طٰسٓمّٓ ایک آیت ہے۔ کوفی قرائت کی سند امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام سے ملتی ہے اس لیے یہ قرائت مستند ہے۔

فضلیت: ابی بن کعب راوی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جو سورۃ الشعراء کی تلاوت کرتا ہے اسے نوح، ھود، شعیب، صالح، ابراہیم، عیسیٰ علیہم السلام اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تصدیق و تکذیب کرنے والوں کی تعداد کے دس گنا نیکیاں عنایت فرمائے گا۔ (مجمع البیان)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

طٰسٓمّٓ﴿۱﴾

۱۔ طا، سین، میم

تفسیر آیات

حروف مقطعات کے بارے میں تشریح سورہ بقرہ اور سورہ مریم کی ابتدا میں ہو گئی ہے۔


آیت 1