آیت 10
 

وَ لَوۡ لَا فَضۡلُ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ وَ رَحۡمَتُہٗ وَ اَنَّ اللّٰہَ تَوَّابٌ حَکِیۡمٌ﴿٪۱۰﴾

۱۰۔ اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی (تو تمہیں اس سے خلاصی نہ ملتی) اور یہ کہ اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا، حکمت والا ہے۔

تفسیر آیات

اگر قانون لعان کے ذریعے اللہ نے تمہیں تحفظ نہ دیا ہوتا تو یہ بات شوہر کے لیے ناقابل حل ہوتی کہ ایک طرف اس نے اپنی آنکھوں سے اپنی زوجہ کی بے عفتی کا مشاہدہ کیا ہے، دوسری طرف اگر اس بات کا اظہار کرے تو الٹا تازیانے پڑ جاتے ہیں اور اگر مرد کی گواہی کو ثبوت زنا کے لیے کافی سمجھا جاتا تو مردوں کے لیے اپنی عورت کو مورد الزام ٹھہرانے کا ایک بہت بڑا بہانہ ہاتھ آجاتا ہے۔ اس لیے ایسا قانون وضع فرمایا کہ غیرت و حمیت کے تقاضے بھی پورے ہو جائیں اور دنیوی اعتبار سے عار و ننگ سے بچ جائیں۔ واقع میں اگرچہ ایک سچا اور دوسرا جھوٹا ہے تاہم کون سچا اور کون جھوٹا ہے؟ پردہ رہ جائے۔


آیت 10