آیت 111
 

اِنِّیۡ جَزَیۡتُہُمُ الۡیَوۡمَ بِمَا صَبَرُوۡۤا ۙ اَنَّہُمۡ ہُمُ الۡفَآئِزُوۡنَ﴿۱۱۱﴾

۱۱۱۔ آج میں نے ان کے صبر کا انہیں یہ بدلہ دیا کہ وہی لوگ کامیاب ہیں۔

تفسیر آیات

تمہارے تمسخر پر ان لوگوں نے جس صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا تھا اس کا آج انہیں صلہ مل رہا ہے اور وہ حقیقی کامیابی پر فائز ہوگئے ہیں۔ الۡیَوۡمَ سے مراد یوم آخرت ہے اور اَنَّہُمۡ ہُمُ الۡفَآئِزُوۡنَ سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ صرف یہی لوگ کامیاب ہیں۔ یعنی آخرت کے دن صرف مؤمن ہی کامیاب ہوں گے۔

اہم نکات

۱۔ آیات الٰہی کی تکذیب تمام جرائم کی جڑ ہے۔

۲۔ جو دنیا میں کلام خدا کی تکذیب کرتے رہے ہیں انہیں کل اللہ سے کلام کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔


آیت 111